واشنگٹن…امریکا کی شمال مشرقی ریاستوں میں جاری شدید برف باری سے نظام زندگی معطل ہوکر رہ گیا، پروازیں منسوخ اور ٹریفک حادثات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ امریکا کی سترہ ریاستوں میں برف باری نے نظام زندگی معطل کردیا ہے۔ طوفانی برفباری سے شمال مشرق کے ساحلی علاقے برف سے ڈھک گئے ہیں۔ سب سے زیادہ متاثرہونے والی ریاستوں میں
میساچوسٹس اور کنیکٹیکٹ شامل ہیں۔ طوفانی برفباری سے سڑکیں بند ہوگئیں جبکہ ایک ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کی جاچکی ہیں۔ سخت سردی اور برفباری کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامناہے۔ شہروں سے برف ہٹانے کا کام تیزی سے جاری ہے۔ طوفانی برفباری کا سلسلہ ریاست مسوری سے Maine تک پھیلا ہوا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سخت سرد موسم کا یہ سلسلہ اگلے ہفتے تک جاری رہے گا۔